ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی حملوں کی برسی: ممبئی کے لوگوں کا اتحاد اور صبر بے مثال: رتن ٹاٹا

ممبئی حملوں کی برسی: ممبئی کے لوگوں کا اتحاد اور صبر بے مثال: رتن ٹاٹا

Thu, 26 Nov 2020 22:30:21    S.O. News Service

ممبئی،26؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) صنعت کار اور ٹاٹا سنس گروپ کے امیریٹس چیئرمین رتن ٹاٹا نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 12 ویں برسی پر جمعرات کو کہا کہ تجارتی شہر میں رہنے والے مختلف قسم کے لوگوں نے اس بحران کے وقت سبھی اختلافات کو درکنار کرکے جس جذبے اور صبر کا مظاہرہ کیا تھا اس کی مثال نہیں ملتی۔

خیال رہے کہ 26 نومبر 2012 کو ممبئی حملے کا اہم نشانہ ٹاٹا گروپ کا تاج ہوٹل تھا۔ اس حملے میں 150 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ رتن ٹاٹا نے حملے کی 12 ویں برسی پر انسٹا گرام پر ایک بہت ہی جذباتی پوسٹ لکھی جسے انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ ٹاٹا نے ہوٹل تاج کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

رتن ٹاٹا نے لکھا، ’’12 سال پہلے آج کے دن جو شدید تباہی ہوئی تھی اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ لیکن اس سے بھی زیادہ یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ اس دن کس طرح مختلف اقسام کے لوگوں والی ممبئی میں لوگوں نے متحد ہوکر اپنے سبھی اختلافات کو بھلاکر دہشت گردی اور تباہی سے مقابلہ کیا تھا۔ وہ قابل ستائش ہے اور ہمیں اپنے اتحاد کو سنبھال کر رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’آج ہمیں یقینی طور پر ان بہادر لوگوں کا احترام کے طورپر سوگ منانا چاہیے جنہوں نے دشمن سے مقابلے میں اپنی زندگی نیچھاور کردی، لیکن ہمیں اس بات کی ستائش بھی کرنی چاہیے کہ ہم نے کس طرح سے اتحاد، ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا تھا اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی ہم اسے برقرار رکھیں گے۔


Share: